Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

+92 21 99217318

Chairperson (SHRC) visited Agriculture University Tandojam, Sindh.

Chairperson (SHRC) visited Agriculture University Tandojam, Sindh.

پیر، 22 مئی 2023 

ایگریکلچر یونیورسٹی سندھ، ٹنڈوجام

چئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اقبال احمد ڈیتھو اپنی ٹیم کے ہمراہ ایگریکلچر یونیورسٹی پہنچے ، جہاں زرعی یونیورسٹی کے وائس چالنسلر، فتح مری سے یونیورسٹی کو درپیش مسائل و دیگر اہم معاملات پہ بات چیت ہوئی، اس موقعہ پر ڈاکٹر بھوانی ایس چوہدری(اعزاز فضیلت)، طاہر محمود چوہدری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، حزا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالاجی، ڈاکٹر عمیر کورائی، پروفیسر، مہران یونیورسٹی و دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں تھرپاکر میں شاگردوں کو درپیش آنلائن کلاسز میں دقت پہ گفتگو ہوئی اور اس کے حل کے لئے تھرپارکر میں تیزترین انٹرنیٹ کی سہولت دینے کے لئے حزا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالاجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو اپنی خدمات پیش کرنے کا کہا، جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تھرپارکر کے لئے ان کا پروجیکٹ منظور ہوچکا ہے اور جلد ہی اس پہ کام شروع کردیا جائے گا۔

مٹھی سول ہسپتال کو جدید ٹیکنالاجی مہیا کرنے کے لئے بھی جلد ہی کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی

Glimpses