Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Chairperson (SHRC) visited Civil Hospital, Mirpurkhas.

Chairperson (SHRC) visited Civil Hospital, Mirpurkhas.

 

پیر، 22 مئی 2023

میرپورخاص، سول ہسپتال

سینٹرل جیل میرپورخاص کا دورہ کرنے کے بعد چیئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اپنی ٹیم کے ہمراہ سول ہسپتال میرپورخاص پہنچے، ڈی ایچ او میرپورخاص اور سول سرجن سول ہسپتال نے تفصیلی بریفنگ دی اس کے بعد مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں سے ڈاکٹرز اور عملے کے بارے میں شکایات اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ہسپتال کو شہر سے باہر منتقل کرنے اور ابھی زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر فنکشنل نہیں کیا جا سکا ہے، جو کہ کئی مسائل کا باعث ہے، انتظار گاہ کے نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ آنے والوں کو تپتی دھوپ میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ ہسپتال کے اندر اور باہر کئی مین ہول کھلے یا ڈھکن ٹوٹے ہوئے نظر آئے جو کہ حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

تعمیراتی کام میں تعطیل کی وجہ سے کئی ڈپارٹمنٹس فعال نہیں ہوسکے ہیں، جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو فوری علاج میں دقت کا سامنا ہے۔

مین روڈ سے ہسپتال تک کا رستہ انتہائی خستہ حالت میں ہے، جبکہ ہسپتال کا شہر سے دور شفٹ ہونا بھی شہریوں کے لئے رسائی کو مشکل بنا رہا ہے۔

چئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے فوری طور پہ ہسپتال کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کیں، اس کے ساتھ ہی محمدی میڈیکل کالج کو سول ہسپتال کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز دی اور اس کے لئے متعلقہ افسران سے بات کرنے یقین دہانی کرائی تاکہ ہسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہسپتال تک آسان رسائی کے لئے روڈ بنانے اور شہر سے ہسپتال تک آسان اور سستی پبلک ٹراسپورٹ کا بندوبست کرنے کے لئے متعلقہ محکمے سے بات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

بعد ازاں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے قیام پہ زور دیتے ہوئے اسکی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا ساتھ میں وومین ڈولپمینٹ ڈپارٹمنٹ، سوشل ویلفیئر اور لوکل گورمنٹ کو ساتھ مل کر میٹنگ کرنے اور خواتین مریضوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

Glimpses