Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Engaging Civil Society: Open Dialogue at Umarkot for Constructive Discussions

Engaging Civil Society: Open Dialogue at Umarkot for Constructive Discussions

ہفتہ، 20 مئی 2023

عمرکوٹ، مقامی ہوٹل میں سول سوسائٹی کے ساتھ اوپن کچہری۔

چیئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اقبال احمد ڈیتھو کے اعزاز میں سول سوسائٹی، میڈیا، وکلاء و دیگر کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ جہاں پہ عمرکوٹ اور ملحقہ دیہات کے مسائل پر کھل کر بحث کی گئی اور سوالات و شکایات کے انبار لگا دیے گئے، جن میں سائبر کرائم کے بڑھتے واقعات، کم عمری کی شادی کے بارے میں آگاہی نہ ہونا، جبری مزہب تبدیلی کے بڑھتے واقعات اور متعلقہ قوانین کے بارے میں آگاہی مہم کی ضرورت، اقلیتوں سے متعلق بنانے گئے قوانین پہ عملدرآمد میں درپیش مسائل، بنیادی انسانی حقوق سے لاعلمی، جبری مزدوری کے واقعات، سول ہسپتال عمرکوٹ کی نئی عمارت کی حوالگی، ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی، منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان، سماجی کاموں میں خواتین کی شمولیت سمیت دیگر اہم اشوز پہ کھل کر گفتگو کی گئی۔

کمیشن چئیرمین سندھ ہیومن رائٹس اقبال احمد ڈیتھو کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تحت موصول ہونے والی شکایات جن میں پولیس،. سول ہسپتال انتظامیہ، میونسپل اتھارٹیز، صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شکایات کو نظر میں رکھتے ہوئے سندھ کے جیلوں اور ہسپتالوں کا دورہ کر کے سہولیات اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا جا ریا ہے ۔

 

Glimpses