Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Chairperson (SHRC) visited TharCoal Block 2.

Chairperson (SHRC) visited TharCoal Block 2.

ہفتہ، 20 مئی 2023

تھرکول بلاک 2۔.

چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اقبال احمد ڈیتھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھرکول بلاک 2 کا دورہ کیا جہاں سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی کے ترجمان کی طرف سے تھرکول پروجیکٹ کے مستقبل، اس کے ملکی معیشت پہ اثرات،مضافات میں ترقیاتی کام، وہاں پر کام کرنے والے مزدوروں کی سیفٹی اور سوشل سیکورٹی، تعلیم و تربیت، سی ایس آر فنڈز کے استعمال اور شفافیت، ملحقہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور دیگرسہولیات کی فراہمی پہ تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی کی جانب سے ماحول کو صاف کرنے کے لئے 3 ملین درخت لگائے ہیں ،بلاک 2 میں 80 فیصد ایملائمنٹ لوکل آبادی سے لی گئی ہے جنہیں مختلف تکنیتی کورسز کے ذریعے پروفیشنل بنایا جاتا ہے جبکہ 300 کے قریب غیرملکی بھی ہیں جن میں اکثریت چین کے شہریوں کی ہے، 23 اسکول تھرکول فائونڈیشن کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں جنہیں لوکل کمیونٹی کی کمیٹیز کے ذریعے مانیٹر کیا جاتا ہے، خواتین کو خودمختیار بنانے کے لئے انہیں مختلف ووکیشنل ٹریننگز کے ذریعے مخلف شعبوں می ذمہ داری دی جا رہی ہے جن میں 70 خواتین ٹرک ڈرائیور ہیں جو مکمل احساس تحفظ اور اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، دیہات میں لگائے گئے درجنوں آر او پلانٹس پر بھی خواتین کو بطور آپریٹر رکھا گیا ہے۔

اس دوران چیئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے تھرکول انتظامیہ کو مختلف تجاویز و سفارشات دی گئیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

غیرمقامی درختوں کے ساتھ ساتھ ایسے مقامی درخت بھی لگائے جائیں جن سے جانوروں کے لئے بھی چارہ میسر ہو۔

دیگر پھلدار درخت بھی کاشت کئے جائیں جن سے مقامی افراد کی خوراک کا بھی بندوبست کیا جاسکے۔

اسکولوں میں پرائمری لیول سے صحت پہ کورس کرائے جائیں اور دیگر ٹریننگز کے ذریعے مقامی شاگردوں کو زیادہ سے زیادہ ہنرمند اور قابل بنایا جائے تاکہ غربت جیسی لعنت کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ای پی آئی سینٹرز کو فعال کرنے کے لئے مالی و افرادی معاونت فراہم کی جائے۔

تھرپارکر میں خودکشی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لئے دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

بچوں کے حقوق اور تحفظ کے لئے چائلڈ رائٹس کمیٹیز کو فعال کیا جائے۔

ٹی ایس ایف کے نصاب میں مقامی زبان کو شامل کیا جائے۔

سروے کرایا جائے کہ آر او پلانٹس کے فعال ہونے کے بعد سے انسانی صحت پہ کیا ثرات ہوئے اور بچوں کی اموات میں کتنی کمی ہوئی۔

انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لئے بھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

پانی کی فراہمی کو بھی سی ایس آر میں شامل کیا جائے۔

تھرپاکر کے ہسپتالوں میں تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے بلڈ بینک کے قیام اور انکیبیوٹرز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مٹھی سول ہسپتال کو ایڈاپٹ کرکے وہاں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اور مندرجہ بالا تمام تجاویز و سفارشات پہ عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی کے ساتھ ساتھ دیگر تمام پارٹنرز کو بھی مالی معاونت میں شامل جائے۔

Glimpses