Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

SHRC Member Judicial-II visited District Jail Malir along with his team.

SHRC Member Judicial-II visited District Jail Malir along with his team.

کراچی۔

مؤرخہ 5 ستمبر، بروز منگل۔

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل میمبر، جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا دورہ۔

دورے کا مقصد جیل کے انتظامی معاملات اور قیدیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔

دورے میں بیریسٹر ردا طاہر، کمپلینٹ سپریڈنٹ ظہیر حسین، لیگل ایڈ سوسائٹی اور پاکستان لیگل یونائیٹڈ سوسائٹی کے ممبران بھی شامل تھے۔

جیل سپریڈنٹ سید ارشد شاہ نے جیل کے تمام سیکشنز اور بیریکس پہ تفصیلی بریفننگ دی جس کے بعد 43 ایکڑ اراضی پر موجود جیل کا تفصیلی دورہ کیا گیا جہاں پہ قیدیوں کے لئے موجود کچن، کینٹین، فائن آرٹ اسکول، مدرسے، ہسپتال، میڈیکل اسٹور اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ قیدیوں سے مفصل گفتگو کرکے درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا گیا۔

2200 قیدیوں کی گنجائش رکھنے والی جیل میں اس وقت 5752 قیدی موجود ہیں جن میں 269 انڈینز اور 237 افغانیوں سمیت 561 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

دورے کے دوران قانونی امداد کے مستحق قیدیوں کی تفصیلات لے کر لیگل ایڈ فراہم کرنے والی دونوں تنظیموں کو فراہم کی گئی جبکہ دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جیل سپریڈنٹ کو ہدایات جاری کی گئیں ۔

#SHRC #Sindh4HumanRights #Sindh

 

Glimpses