Sindh Human Rights Commission ~ Government of Sindh
Complaint Form

021-99217318

Justice (R) Arshad Noor Khan, JM (SHRC) visited the 50 Bed Hospital Corridor Landhi in Karachi

Justice (R) Arshad Noor Khan, JM (SHRC) visited the 50 Bed Hospital Corridor Landhi in Karachi

جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن، جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا اپنی ٹیم میمبران کے ہمراہ لانڈھی میں قائم 50 بیڈ ہسپتال کوریڈور لانڈھی، کا دورہ۔

ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے طبی امداد کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا

دورے کے دوران گائنی وارڈ میں ڈاکٹرز کی قلت، ویکسین کے عملے کی چھہ ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں اور کم از کم تنخواہ کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

ڈاکٹروں اور اسٹاف کو پابند کیا گیا کہ مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائے

بعد ازاں میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر احسان الہٰی میمن کی جانب سے ہسپتال کے مجموعی امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی، جس میں اسٹاف کی کمی، بجٹ کی قلت، آئی سی یو کے قیام اور دیگر انتظامی معاملات کے مسائل کے حل کے اعلیٰ حکام سے بات کرنے کی درخواست کی گئی ۔

جبکہ چھہ ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں رلیز کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔ جس کے لیے متعلقہ حکام کو سفارشات بھیجنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Glimpses